اہم خبریں

دوسرے ون ڈے میچ کی اہم اپڈیٹ سامنے آگئی

دوسرے ون ڈے میچ کی اہم اپڈیٹ سامنے آگئی

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں آج لاہور پہنچ گئیں ہیں دونوں ٹیمیں کل قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے منگل کو کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں‌ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے 5 وکٹوں سے جیت لیا۔

پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 44.1 اوورز میں 200 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان نے 201 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں حاصل کر لیا، بابر اعظم نے 94 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ غازی غوری 65 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان نے 28، معز صداقت 8 اور سلمان علی آغا نے 6 رنز بنائے جبکہ عرفات منہاس 18 اور عبدالصمد ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس طرح پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
مزیدپڑھیں‌:گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے اہم اعلان، جانیے تفصیلات

متعلقہ خبریں