زرتاج گل کی کاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست مسترد

ملتان (نیوزڈیسک)ملتان ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل کی کاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق ملتان ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل کی کاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست مسترد کردی،ہائیکورٹ ملتان بینچ میں زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی، جو جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے مسترد کردی۔