پشاور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب کی پشاور ہائیکورٹ نے راہداری ضمانت مںظور کرتے ہوئے انہیں 15 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو عمر ایوب کی جانب سے دائر راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس کامران حیانت نے سماعت کی اور ابتدائیل دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے عمر ایوب کو 15 جنوری تک راہداری کی ضمانت دی اور انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔واضح رہے کہ نو مئی کے بعد سے عمر ایوب روپوش ہیں تاہم وہ اپنے والد کے جنازے پر ضرور نظر آئے تھے۔















