کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) جمیل احمد نے نواز شریف کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی۔کراچی میں جمیل احمد نے ن لیگی رہنما نہال ہاشمی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر چیئرمین فشر فوک فورم مہران علی شاہ، حبیب اللّٰہ میمن اور دیگر بھی ن لیگ میں شامل ہوئے۔















