اہم خبریں

سیاست کی قد آ ور شخصیات، الیکشن 2024 سے با ہر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سیاست کی قد آ ور شخصیات، الیکشن 2024 سے با ہر، کئی نے ریٹا ئر منٹ، بعض نے پا رٹی سےاختلاف کے با عث کنا رہ کشی اختیا ر کرلی ، سابق وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی سر فہرست، ق لیگ کے سربراہ اور عمر رسیدہ سیاست دان چودھری شجاعت حسین بھی رواں الیکشن سے آوٹ۔سابق وزرائے خزانہ مفتاح اسماعیل اور اسد عمر بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔ فیصل واوڈا ،علی نواز اعوان، ،صداقت عبا سی ، عمرا ن اسما عیل ، نیئر بخاری ، خسرو بختیا ر نے بھی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

متعلقہ خبریں