پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے بلے کے نشان کی آفر ہوئی جسے مسترد کردیا۔ہمارے لوگوں کو بانی پی ٹی آئی بے وقوف سمجھتا ہے، صوبے کے لوگوں کو کہتا ہوں غلط فہمی میں نہ رہیں، سیاسی لوگ اپنے لیے میدان دیکھتے ہیں، جب میں نے اپنی پارٹی بنائی تو لوٹا کہا گیا۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ آرہی ہے، کافی سیٹوں پر ہمارے آزاد امیدوار ہیں، ہمارا منشور تیار ہوچکا ، چند دن میں اعلان کریں گے۔سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے ساتھ اداروں کو بھی ٹھیک کیا، وفاق نے ہمارے بہت سے حقوق ضبط کیے ہیں۔















