اہم خبریں

میرے ساتھ بہت ظلم ہوا ،والدہ عثمان ڈار

سیالکوٹ ( اے بی این نیوز    )والدہ عثمان ڈار ریحانہ امتیاز نے کہا ہے کہمیرے ساتھ بہت ظلم ہوا ،ظلم کو دیکھنے اور بتانے میں بہت فرق ہوتا ہے، خواجہ آصف کو میں نےاپنے گھر آنے سے منع نہیں کیا،خواجہ آصف مجھے بہن سمجھتا ہےتو وہ بھائیوں والا کردار ادا کرتا، ہم نےویڈیو شیر کردی جس میں اسے بیٹا کہہ رہی ہوں،ہم جھوٹ بول رہے ہیں تو خواجہ آصف میرے گھر کے درودیوار دیکھ لے،خواجہ آصف کو پہلے عثما ن ڈار سے اور اب مجھ سے خوف ہے،خواجہ آصف جب وزیر دفاع تھے تو میرےگھر ان کے لوگوں ے توڑ پھوڑ کی، نو مئی کے واقعہ میں میرا دوپٹہ اور بال کھینچے گئے،خواجہ آصف میرےگھر آتا تو انہیں بہت عزت دیتے،الیکشن مہم میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا وژن عوام کے سامنےلاؤں گی۔

متعلقہ خبریں