اہم خبریں

چاہتے ہیں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ امیر مقام ہوں،کیپٹن(ر)صفدر

پشاور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اچھے منصوبے جاری رکھیں گے۔شہباز شریف نے بونیر ٹنل پراجیکٹ کےلیے 30 ارب روپے دیے تھے۔ 30 ارب روپے کا یہ پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کریں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدرنے کہاکہ نواز شریف جلد خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ امیر مقام ہوں۔پی ٹی آئی کے دس سالوں میں میں جو نہ ہوسکا وہ ہم ایک سال میں کریں گے۔

متعلقہ خبریں