اسلام آباد (نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری نے نیر حسین بخاری کو سیکرٹری جنرل مقررکردیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری نے نیر حسین بخاری کو سیکرٹری جنرل مقررکردیا۔سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے نیر حسین بخاری کو فوری طور پر پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ۔اس سے قبل فرحت اللہ بابر سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے عہدے پرکام کر رہے تھے اور چندروزقبل وہ مستعفی ہوگئے تھے۔















