اہم خبریں

ایسا پلان دے رہے ہیں جس میں تمام بحرانوں کا حل ہے،فاروق ستار

کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ ایسا پلان دے رہے ہیں جس میں تمام بحرانوں کا حل ہے۔ ہماری تجویز کردہ 26ویں آئینی ترمیم پاکستان کو مشکلات سے نکال دے گی۔ کئی دہائیوں سے سیاسی جماعتوں نے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا تھا۔ مضبوط مرکز کا کہہ کر سیاست کی جاتی رہی مگر مسائل حل نہ ہوئے۔منگل کو کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ’ضلعی خود مختاری، آئینی ذمہ داری‘ کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی جس میں ایم کیو ایم نے آئین میں ترمیم کی تجاویز پیش کر دیں۔

متعلقہ خبریں