اہم خبریں

کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید ہوگی یا نہیں؟ سماعت مکمل

کراچی ( اے بی این نیوز   )کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید ہوگی یا نہیں؟ نیپرا نے سماعت مکمل کرلی،چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کیلئے سماعت ،نیپرا حکام نے کہا کے الیکٹرک کا 20 سال کا لائسنس ختم ہو چکا ، کے الیکٹرک کو ڈسٹری بیوشن کا 6 ماہ کا عبوری لائسنس دیا گیا تھا عبوری لائسنس بھی جنوری میں ختم ہو جائے گا،دوران سماعت کے الیکٹرک حکام نے دعویٰ کیا کہ 20 سال میں نجکاری کے بعد 474 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر چکے، یہ رقم بجلی تقسیم ترسیل اور دیگر شعبوں میں لگائی گئی،جماعت اسلامی کے عمران شاہدنے کہا اتھارٹی کے الیکٹرک کا ساتھ نہ دے، کے الیکٹرک بدترین لوڈ شیڈنگ کرتا ہے، اس کا سوئی سدرن سے گیس کا کوئی معاہدہ نہیں۔

متعلقہ خبریں