پریٹوریا(نیوزڈیسک)جنوبی افریقا میں پلاٹینم کی کان میں پیش آئے افسوس ناک حادثے میں 11 مزدور ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مغربی شہر رسٹنبرگ کی پلاٹینم کی کان میں مزدوروں سے بھری لفٹ اچانک تقریباً 200 میٹر کی بلندی سے گر گئی ،یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کی شفٹ ختم ہورہی تھی۔















