کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم اختیارات کی منتقلی کیلئےتھی، ہم چاہتے ہیں وفاق بلدیاتی محکموں کو براہ راست فنڈز دے۔ وفاقی فنانس کمیشن سے فنڈز ٹرانسفر ہوتے ہیں، صوبوں کے اندر فنڈز ٹرانسفر کا منصفانہ میکینزم نہیں، وفاق براہ راست اکاؤنٹ میں فنڈز ٹرانسفر کرے۔ایم کیو ایم قیادت نے کراچی میں پریس کانفرنس کی، جس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک میں ہر شہری کو ریلیف ملنا چاہئے، جمہوریت میں ہر شہری کو حقوق حاصل ہوتے ہیں۔مصطفٰی کمال نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں بھی نگراں سیٹ اپ ہونا چاہئے، انہوں نے کہاکہ اگر کسی جماعت کو مزید صوبے بننے پر اعتراض ہے تو اسے ہماری تجویز کردہ آئینی ترامیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔















