اہم خبریں

نوازشریف کی طرح میرے والد کو فول پروف سیکورٹی دی جائے،مہربانو

راولپنڈی(نیوزڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ میرے والد کو عدالت میں کیوں نہیں پیش کیا گیا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت میں میرے والد سے متعلق سیکیورٹی خدشات کا اظہار بھی نہیں کیا گیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

متعلقہ خبریں