اہم خبریں

کو ہستان واقعہ پولیس نےابتدائی رپورٹ جاری کر دی

کوہستان(  اے بی این نیوز  )کوہستان واقع پر پولیس نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ،رپورٹ کے مطابق لڑکیوں کی تصاویر 2لڑکوں کی تصاویر سے فوٹو شاپ کرکے لگائی گئیں، وائرل تصاویر میں سے ایک لڑکی کے قتل کی خبر موصول ہوئی،گاؤں برشریال سے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے پٹن ہسپتال پہنچائی، دوسری لڑکی کو ریسکیو کرکے والدین کے ہمراہ پالس لایا گیا،لڑکی نے والدین کے ساتھ جانے کو کہا، لڑکی کو 30 لاکھ روپے ضمانت کے عوض والد کے حوالے کیا، مقتولہ لڑکی کے والد مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئےٹیمیں تشکیل دے دی۔ نیز قبل ازیںسوشل میڈیاپرلڑکے کیساتھ ویڈیووائرل ہونے پرلڑکی قتل کر دی گئی،لڑکی کومقامی سطح پرہونے والے جرگے کی ایماپرقتل کیاگیاچنددن پہلے2لڑکیوں کی ویڈیواورتصاویرالگ الگ وائرل ہوئی تھیں،ڈی پی او مختیارتنولی کے مطابق لڑکی کے قتل کی ایف آئی آردرج کی گئی،واقعے میں معاونت کرنے والے کوبھی کٹہرے میں لائیں گے،دوسری لڑکی کی جان بچانے کیلئےمقامی عدالت کے روبروپیش کیاگیا،
لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے گھروالوں سے کوئی خطرہ نہیں،لڑکی کے بیان پرعدالت نے اسے گھربھیج دیا،دونوں لڑکیوں کے ساتھ وائرل ویڈیو،تصاویرمیں موجودلڑکے روپوش ہوگئے،2013میں بھی وائرل ویڈیوپرجرگے کے حکم پر5خواتین اور4لڑکوں کوقتل کردیاگیاتھا

متعلقہ خبریں