کراچی (اے بی این نیوز )سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آج کی ایم کیو ایم صرف مہاجروں کی نہیں تمام جماعتوں کی جماعت ہے،ہم ان تمام ادوار سے گزر کر آج اس نتیجے میں پہنچے ہیں کہ اس نظام میں سقم ہے،یہ نظام غریب کے لئے زہر قاتل ہے، آج کی ایم کیو ایم کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے،وہگلشن معمار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کر رہے تھے،
کراچی :پیپلز پارٹی گزشتہ 15 سالوں سے اس صوبے پر قابض ہے،شہر لاقانونیت اور بدترین گورننس کا نمونہ پیش کر رہا ہے،ایم کیو ایم آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے جارہی ہے،آج ایم کیو ایم کا مینڈیٹ منقسم نہیں متحد ہے،آج پیپلز پارٹی ووٹ مانگنے کے بجائے لندن کے بائیکاٹ کا انتظار کر رہی ہے،آج کی ایم کیو ایم صرف مہاجروں کی نہیں تمام جماعتوں کی جماعت ہے،لوکل گورنمنٹ کے اختیارات اور محکمے آئین میں لکھ دئیے جائیں،ہماری اس جدوجہد سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔















