اہم خبریں

پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو ہمسایہ ملک ہمیں نہ چھوڑتا،اسحا ق ڈار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے قائد سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مضبوط کرنسی ہی ملکی ترقی کا ذریعہ بنتی ہے، ہم سب کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ ایٹمی قوت ہونے پر دشمن جان گیا تھا حملہ کیا تو سخت جواب آئے گا،1ایٹمی دھماکوں کے بعد بھارتی وزیراعظم چل کر آئے۔پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو ہمسایہ ملک ہمیں نہ چھوڑتا، 2017ء میں پاکستان کی کرنسی مستحکم تھی، اتحادی حکومت کے دور میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا۔پیر کو سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں بلوم برگ پاکستانی کرنسی کی مضبوطی کی گواہی دے رہا تھا۔ اتحادی حکومت کے دور میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا، اب بھی ہم سب کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا،وہ فیصلہ بہت مشکل تھا میں نوازشریف کے ساتھ تھا۔ 5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کیے، دھماکوں سے دشمن کو پتہ چل گیا کہ پنگا لیں گے تو ہم پر بھی کاؤنٹر اٹیک ہوسکتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر محدود ہیں۔

متعلقہ خبریں