اہم خبریں

بڑی مشکل سے الیکشن کی تاریخ ملی ہے، نثار کھوڑو

کراچی(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ الیکشن کی گہما گہمی شروع ہوچکی ہے، ملک میں میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے۔ اتحاد بنتے رہتے ہیں سیاست اسی کا نام ہے، 170 سیاسی پارٹیاں ہیں، چند ہی پارٹیاں پارلیمانی قوت لے کر اسمبلی تک پہنچتی ہیں۔پیر کوکراچی میں میڈیا سے گفتگو میں نثار کھوڑو نے کہا کہ بڑی مشکل سے انتخابات کی تاریخ ملی ہے، ملک میں الیکشن 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ ملکی استحکام کے لیے سیاسی پالیسی کا ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں