اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزارت منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ پاکستان کوپ 28 میں اپنا مقدمہ پیش کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔اتوار کو وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کوپ 28 کیلئے پائیدار مستقبل کے فریم ورک کے ساتھ پاکستان کو مزید ہم آہنگ کیا ہے۔وزارت منصوبہ بندی پاکستان کے مستقبل کو ایک پائیدار مستقبل کے لائحہ عمل کے ساتھ ترتیب دے رہی ہے، نیپ 2023 چھ اہم ستونوں کے گرد تشکیل دیا گیا ہے، ان ستونوں میں آبی وسائل کا انتظام شامل ہے۔















