اہم خبریں

تحریک انصاف نے خوداپنے خلاف سازش کی، احسن اقبال

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ طے کر چکی ہے وہ اب سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خود اپنے خلاف سازش کی، اب لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کا کہتے ہیں۔ 2014 میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کے واقعات پر احتساب ہوجاتا تو 9 مئی نہ ہوتا، پی ٹی آئی پاکستان کے ریاستی اداروں سے ٹکرائی، جو بھی ریڈ لائن کراس کرتا ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگومیںاحسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں اناڑی کو مسلط کرکے سی پیک کا منصوبہ تہس نہس ہوا۔ 2018 کی سازش کے بعد منصوبے کے تحت پاکستان کو معاشی بدحال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اکثریت ملی تو ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں گے، اپوزیشن میں بیٹھنے والوں کو بھی تسلیم کریں گے۔

متعلقہ خبریں