اہم خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ اوربجلی کابحران عوام کیلئے دردسربن گیا،فاروق ستار

کرا چی ( اے بی این نیوز    )رہنماایم کیوایم فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ اور کراچی پر وڈیرے جاگیرداروں کے قبضے کو ختم کرانا ہے8فروری کوان کی سیاسی موت کافیصلہ ہوجائے گا،غربت، مہنگائی اور بیروزگاری ساتویں آسمان پر پہنچ چکی ہےگیس کی لوڈشیڈنگ اوربجلی کابحران عوام کیلئے دردسربن گیا،مرکز سے اختیارات لےکر صوبوں کو دے دیے گئے،صوبے اتنے مضبوط ہوئے کہ ڈسٹرکٹ شہر اور یونین کونسل کمزور ہوگئیں،اب نہ مرکز کی خودمختاری اور نہ ہی صوبے کی خود مختاری چلے گی،اب مضبوط مقامی حکومتیں ہی پاکستان کی کامیابی کی ضمانت ہیں،اب مضبوط بلدیاتی حکومتیں ہی قائداعظم کا پاکستان بنائیں گی۔

متعلقہ خبریں