کامو نکی (اے بی این نیوز)تحریک استحکام پاکستان کے راہنما علیم خان نے کہا کہ پچھلے40سال سے جوجماعتیں باریاں لیتی رہیں انہیں انجام تک پہنچائیں گے،سندھ میں1972سے باریاں لی جارہی ہیں،کوئی کام نہیں ہورہا،آپ کے مسائل جوں کے توں ہیں،موقع ملاتواقتدارمیں آنے کے بعدآپ کے مسائل حل کریں گےجہانگیرترین کی سربراہی میں ہم ایک پارٹی میں شامل ہوئے،وہ جماعت نیاپاکستان بنانے کی بات کرتی تھی،نیاپاکستان بنانے کیلئےہم نے دن رات محنت کی،ہم نے نیاپاکستان بنانے کیلئےنہ دن دیکھا اورنہ رات،چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدارمیں آنے کے بعدبزدارکووزیراعلیٰ پنجاب بنادیا،خیبرپختونخوامیں جسے وزیراعلیٰ بنایاوہ بھی نااہل تھا،بزدارنے وزیراعلیٰ بننے کے بعدپنجاب کے ہرادارے کوتباہ کیا،ایک شخص ریاست مدینہ کانام لیتاتھا،ہم نوجوانوں کونوکریاں فراہم کریں گے،
ہم نے روزگارپیداکرناہےتونئی انڈسٹریاں لگانی پڑیں گی،ہم نوجوانوں کوبلاسودقرضے فراہم کریں گے،ہم آپ کے حالات زندگی بہتربنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔















