اہم خبریں

کسی سے وفاداری کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے، امیر ہوتی

چمن(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہاہے کہ ملک کے وفادار ہیں، کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے۔ سرحدوں سے متعلق پالیسی بنانے کا اختیار نگراں حکومت کے پاس نہیں۔شفاف انتخابات ہونے چاہیئں، لوگ اسمبلیوں میں عوام کی طاقت سے جائیں۔چمن میں اے این پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں امن چاہتے ہیں۔ افغانستان سے روزگار کےلیے صبح شام لوگ آتے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم قبولیت سے اسمبلی جائیں گے تو ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

متعلقہ خبریں