اسلام آباد (نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیاتاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے اسحاق ڈار کی بطور قائد ایوان نامزدگی پر اعتراض عائد کیا ہے،نجی ٹی وی نے ذرائع کےحوالے سے بتایاکہ نگراں وزیراعظم کی جانب سے سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ میں حکومتی چیف وہیپ مقرر کیا گیا ہے، جن کا عہدہ وزیرِ مملکت کے برابر ہوگا۔















