کراچی میں سفاری پارک کے اندر زپ لائن کا افتتاح

کراچی (نیوزڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں زپ لائن کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں زپ لائن میں سفر کر کے اس کا افتتاح کیا اور کہا کہ آج یہاں آکر اُڑنے میں بہت مزہ آیا، عوام کو اب تفریح کیلئے دبئی نہیں جانا پڑے گا۔