حیدرآباد(نیوزڈیسک)مرکزی تنظیم عزاء پاکستان نے حیدرآباد میں اپنے گیارہویں حلقے کو قائم کرکے نئے عہدیداران کا اعلان کردیا، اس حوالے سے تقریب حلف برداری بھی منعقد کی گئی،مرکزی تنظیم عزاء پاکستان رجسٹرڈ کے مرکزی صدر غفران مجتبی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دستور کی شق نمبر 3 کے تحت جسکا دائرہ عمل کراچی اور اسکے مضافاتی نواحی بستیوں پر مشتمل ہے جو دس حلقوں پر مشتمل ہے اب گیارہواں حلقہ حیدرآباد میں قائم کرکے پانچ عہدیداران کا اعلان کیا ہے جسمیں ضلع حیدرآباد کے صدر سید ماجد شاہ ہیں جسمیں تمام مرکزی اور صوبائی ضلعی ماتمی انجمنیں شامل ہیں اور ہر وہ شخص جو یا حسین کی سدائیں بلند کرتا ہے وہ ہمارا ممبر ہے انھوں نے کہا کہ ہم باہمی مشاورت سے عزادری کیلئے کام کرینگے جبکہ ضلعی صدر سید ماجد شاہ کا کہنا تھا کہ وہ نئے ممبرز اور ماتمی انجمنوں کو بھی شامل کرینگے ۔















