پی آئی اے کا طلباء کو چین کے سفرکیلئے خصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی آئی اےحکام کا طلباء کے عالمی دن کے موقع پر چین کیلئے80 کلو گرام بیگیج الاؤنس کیساتھ طلباء کو 20 فیصد خصوصی رعایت کی پیشکش ۔سرکاری ذرائعکے مطابق پی آئی اے ہر اتوار کو اسلام آباد تا بیجنگ اور بیجنگ سے اسلام آباد روٹ پر ہفتہ وار پرواز چلانے کی تیاری کررہی ہے ‘۔ڈسکاؤنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طالبعلم علی عمران کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی طلباء کی بڑی تعدادچین میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، اور وہ آئندہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ طلباء دونوں ممالک کے درمیان اپنے سفر کے دوران سامان الاؤنس میں اضافے سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔