اہم خبریں

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم ذخائر بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث وفاقی حکومت کا یہ فیصلہ سامنے آیا،، پاکستان فیول درآمد کرتا ہے لیکن اسٹوریج صلاحیت بڑھانے کی فوری ضرورت ہے، اسٹریٹجک پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کمپنیوں کو 21 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا لازم ہے جبکہ اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کم سے کم 3 ماہ کیلئے ہونے چاہئیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی ذخائر اور مدت کا تعین صرف ملکی ضروریات کا بغور جائزہ لینے کے بعد لگایا جا سکتا ہے جس کیلئے حکومت نے فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوگرانے عالمی ماہرین کی مدد سے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کے حوالے سے نیا فریم ورک تیارکرے گا، نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم ضروریات اور اسٹوریج کا تعین کیا جائے گا، نیا فریم ورک مختلف مصنوعات کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کی مدت کا بھی تعین کرے گا۔

متعلقہ خبریں