Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ہردور میں ملک کو بحرانوں سے نکالا، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، آصف علی زرداری

نواب شاہ(نیوزڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر اسے سنبھالا دیا۔سابق صدر و کو چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے ملاقات میں عہدیداران، کارکنان اور معززین سے عام انتخابات کے حوالے سے تجاویز لیں۔آصف زرداری نےکہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی،آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ، پیپلزپارٹی عوام کے فیصلے عوام کا اختیار کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب عوام کو حقِ حکمرانی ملتا ہے تو گراس روٹ کی سطح تک مسائل حل ہوتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور ہم نے ہر دور میں عوامی راج کے نفاذ کیلئے کام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں میں سنبھالا ہے۔