اہم خبریں

این ایچ اے اپارٹمنٹس کا منصوبہ تین سال دو ماہ میں مکمل ہوگا،مولانا اسعد محمود

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )این ایچ اے اپارٹمنٹس کا منصوبہ تین سال دو ماہ میں مکمل ہوگا،اپارٹمنٹس سے متعلق وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسعد محمود متحرک ہو گئے،وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسعد محمود کے زیرصدارت اپارٹمنٹس کی تعمیر سے متعلق اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں چیئرمین این ایچ اے سمیت این ایچ اے کے اعلی حکام شرکت کی، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا اے، بی، سی، ڈی کیٹگری کے 456 اپارٹمنٹس تعمیر کئیے جائیں گے، این ایچ اے اپارٹمنٹس کا منصوبہ تین سال دو ماہ میں مکمل ہوگا،وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے ہدایت کی تمام محکموں سے مشاورت کرکے منصوبہ کو جلد از جلد شروع کیا جائے،بین الاقوامی طرز پر بہترین اپارٹمنٹس تعمیر کئیے جائے، کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا موٹروے ایم ون اور ایم ٹو جنکشن پر اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف دو اضافی لوپس کو فوراً مکمل کیا جائے،اضافی لوپس کی تعمیر سے پشاور اور لاہور سے آنے والے مسافروں کیلئے ایئرپورٹ جانے کیلئے آسانی پیدا ہوگی، اسلام آباد کے بعد ہم ریجنل آفسز میں بھی این ایچ اےملازمین کیلئے سرکاری رہائشگاہیں تعمیر کریں گے۔

متعلقہ خبریں