اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پیپلز پارٹی کے راہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم نے تقریباً 98 فیصد سیلاب متاثرین پر 70 ارب روپے خرچ کیے، ہم نے دنیا کے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، اگر عمران خان لیڈر ہے تو باہر نکل کر عوام کو اکٹھا کرے،عمران خان نے جو 15 ارب سیلاب زدگان کے لئے اکٹھے کئے کہاں گئے ،صدقہ خیرات کھانے والوں نے سیلاب متاثرین کی امداد بھی کھا لی ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اب وزیر اعظم نہیں بن سکتا ہے،عمران خان کے دل میں بغض زرداری ہے ،کسی ہمسائے کو اپنی زمین ہمسائے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،ہم اپنی زمین بھی کسی ہمسائے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔















