اہم خبریں

مخلوط حکومت ہی ملک کوآگے لے کرجا سکتی ہے، پرویزاشرف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )شہبازشریف ہمارے دوست ہیں ان کابہت احترام ہے،شہبازشریف کووزیراعظم بنانے میں آصف علی زرداری کابڑاکردارہے،میں خود اس بات کاخود گواہ ہوں،سیاست میں مخالفین کے بارے میں باتیں ہوجاتی ہیں،الیکشن کاجب ماحول ہوتوسیاستدان بیانات دیتے رہتے ہیں،ملک کوچیلنجزدرپیش ہیں اس میں بڑی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ہوناضروری ہے،میرے خیال میں معیشت کے ساتھ اداروں کومضبوط کرنے کی بھی ضر ورت ہے،اداروں میں کمزوریاں آچکی ہیں انہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،موجودہ حالات میں مخلوط حکومت ہی ملک کوآگے لے کرجا سکتی ہے،سب سے زیادہ اہلیت اورسیاسی بصیرت پاکستان پیپلزپارٹی میں ہے،ہماری مخلوط حکومت نے16ماہ مشکلات کے باوجودحکومت چلائی،ہم نے ملک اورمعیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے،چیئرمین پی ٹی آئی تومشکل حالات میں ملک کوچھوڑ کربھاگ گئےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی نےدونوں اسمبلیاں توڑکرافراتفری پیداکرنے کی کوشش کی،یہی وہ غیرسیاسی رویے تھے جن کانقصان پاکستان کواٹھاناپڑا۔

متعلقہ خبریں