اہم خبریں

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ویمن امپاورمنٹ کی خصوصی معاون کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم آزاد کشمیر و پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے ویمن امپاورمنٹ کی خصوصی معاون کو وزیراعظم کے عملہ پر کرپشن کے الزامات عائد کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں شمائلہ حیدر کو ان کے پریس کوجاری کئے گئے بیان میں وزیراعظم کے سٹاف پر کرپشن اور ذمہ داریاں نبھانے میں غفلت کے الزامات عائد کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں