اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی رہنمائوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف فواد چوہدری اور اسد عمر کاہائیکورٹ جانے کا اعلان ۔ سماجی ویب سائٹ ٹویٹررد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ فیصلے کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ کیس کی تاریخ 17 جنوری تھی جس کو رولز کے خلاف آج مقرر کر کے فیصلہ دیا گیا۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن کے ان بونے ممبران کا ایک اور جانبدار فیصلہ ہے، اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔دوسری جانب پکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور میرے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا الیکشن کروانے کا کام کرنے کے بجائے ان کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخاب نہ کروا کر الیکشن کمیشن خود توہینِ عدالت کا مرتکب ہوا۔
الیکشن کمیشن کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہے، کیس کی تاریخ 17 جنوری گھی جس کو رولز کے خلاف آج مقرر کرکے فیصلہ دیا گیا یہ الیکشن کمیشن کے ان بونے ممبران کا ایک اور جانبدار فیصلہ ہے، اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں توھین عدالت کا مقدمہ کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 10, 2023
الیکشن کمیشن نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے عمران خان صاحب، میرے اور فواد چوہدری کے. اپنا الیکشن کروانے کا کام کرنے کے بجائے ان کاموں میں لگے ہوئے ہیں. خود یہ توہینِ عدالت کے مرتکب ہیں اسلام آباد الیکشن نہ کروا کر
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 10, 2023
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہینِ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی اوربینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔















