اسلام آباد (اے بی این نیوز) فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوازشریف سے لو گوں کو بڑی امیدتھی،نوازشریف نے اپنی تقریرمیں الیکشن کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی،مجھے آج کی تقریر2013کے ا لیکشن کے بعدوالی لگی،نوازشریف کی تقریرمجھے آج تاش پوشی والی لگی،نوازشریف نے آج اپنی سی وی پیش کی،نوازشریف ووٹ کوعزت دوکی بات کرتے تھے آج وہ بیانیہ کہاں گیا؟ہمارے ملک میں میوزیکل چیئرکاکھیل کب ختم ہوگا؟ہردوسال بعدکوئی محب وطن اورکوئی غدار بن جاتاہے،پاکستان کی یوتھ کواپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہوگی،کامیابی کافیصلہ الیکشن میں ووٹ کریں گے،ہم کسی بھی جماعت کوانتخابات سے باہرکرنے کیخلاف ہیں،9مئی واقعات میں جولوگ ملوث ہیں ان کافیصلہ عدالت نے کرناہے،اگرآپ نے سلیکشن کرنی ہے تو60ارب روپے ضائع کرنے کی کیاضرورت ہے۔















