اسلام آباد (اے بی این نیوز)سال 2022,23 میں بلوچستان میں 97 ارب کی بجلی چوری اور نقصانات ہو ئے،20 سے زائد اضلاع میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح 80 فیصد سے زائد ہو ئے،مالی سال 2022,23 میں بلوچستان کو 132 ارب کی بجلی فراہم کی گئی،سال 2022,23 میں بلوچستان میں 97 ارب کی بجلی چوری اور نقصانات ہوئے،مالی سال کے دوران بلوچستان بھر سے صرف 35 ارب کی ریکوریز ہو سکیں،35 ارب میں سے 20 ارب صرف کوئٹہ سٹی سے جمع ہوئے،پاور ڈویژن کے مطابق بلوچستان کے ضلع سراب میں 99 فیصد بجلی چوری اور نقصانات ہیں،آواران میں 97فیصد،شہید سکندر آباداور جھل مگسی میں 96 فیصد بجلی چوری اور نقصانات،قلعہ سیف اللہ میں 93فیصد ڈیرہ بگٹی میں 90 فیصد بجلی چوری ہے،کلات میں 94 فیصد،کھچی میں 91 فیصد،پشین میں 90 فیصد بجلی چوری اور نقصانات،بلوچستان کے ضلع خضدار میں 85 فیصد ،دکی میں 90 فیصد بجلی چوری ہے ،پنجگور میں 88 فیصد،تربت میں بجلی چوری کی شرح 84 فیصد ہے۔















