قاہرہ(نیوزڈیسک) اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل جان لے جو ریاست ناانصافی کی بنیاد پر قائم ہو وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کوقاہرہ میں غزہ کے لئے امن کانفرنس کے دوران خطاب میں اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرب دنیا جو پیغام سن رہی ہے وہ یہ ہے کہ فلسطینیوں کی زندگی اسرائیلیوں سے کم اہمیت رکھتی ہے۔















