لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کےرہنماخواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ آج نوازشریف کے استقبال کے لئے پوراپاکستان جاگ رہا ہے،ہفتہ کو انہوں نے پنڈال میں موجود افرادسے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آج پوراپاکستان جاگ رہا ہے،اور اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کے استقبال کے لئےعوام بے تاب ہے،انہوں نے کہاکہ آج اتنے لوگ ہیں کہ گنتی کم ہوگئی ہے،آج اس تاریخ ساز جلسہ گاہ میں صرف ن لیگ کا پرچم نہیں ہے یہاں اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے فلسطین کے جھنڈے بھی موجود ہیں،اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے بھی اظہار یکجہتی کے لئے کشمیری جھنڈے سٹیج پر بھی اور پنڈال میں بھی موجود ہیں۔















