اسلام آباد(اے بی این نیوز)آج جھوٹ کا دن نہیں سچا ئی کا دن ہے ،نواز شریف ملک کی موجود صورتحال کو بہتر کرنے آ رہا ہے ،آج پاکستان کے عوام کی جیت ہو گی ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف ملک میں مہنگائی ،بے روزگاری ختم کرے گا ،2018 سے پہلے پاکستان خوشحالی کی راہ پر گامزن تھا ،نواز شریف پر پاکستان کے عوام کو یقین ہے ،پاکستان کے عوام کے لیے خوشی کی بات ہے ،پاکستان کے عوام قائد مسلم لیگ ن کے استقبال کے لیےلاہور آ رہے ہیں،میں اللہ رب العزت کی شکر گزار ہوں،آج پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے ،نواز شریف 4 سال بعد پاکستان واپس آرہا ہے ،جوش و خروش سے استقبال کیا جا ئے گا ،پاکستان اور عوام مشکلات میں کھرے ہو ئے ہیں۔















