لاہور ( اے بی این نیوز )مینار پاکستان جلسہ گاہ میں لیگی کارکن پرجوش،قائد کی آمد کے منتظر، کارکنوں کا لہو گرمانے کیلئے ڈی جے پر پارٹی ترانے بجانے کاسلسلہ جاری،کراچی، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد سے قافلے جلسہ گاہ پہنچ گئے ،کارکنوں کے پارٹی پرچم اور بینرز تھامے شیر آیا شیر آیا کے نعرے، مری، کوٹلی ستیاں اور ملحقہ علاقوں سے خواتین ٹولیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں،ساہیوال، منڈی بہاؤالدین ،ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ سے بھی کارکن پہنچ گئے،مینار پاکستان پنڈال میں ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔















