کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے گڈاپ سے پولیو وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ذرائع محکمۂ صحت کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 24 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔گڈاپ کی یو سی گجرو میں بچہ وائلڈ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے۔رواں سال پاکستان میں پولیو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔















