اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف مینار پاکستان جلسے میں تاریخی خطاب کرینگے،وہ ماضی کے تلخ واقعات پردہ چاک کر کے اپنا مقدمہ عوام کے سامنے بھی رکھیں گے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ کہ نواز شریف کے ساتھ ماضی میں ہونے والی زیادتی پر اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ بات نہیں ہو گی وہ غلط ہے،نوازشریف اپنی حکومت کی معزولی کے واقعات کو دہرائیں گے،ماضی کی زیادتی پر خاموش ڈپلومیسی کا مظاہرہ نہیں کرینگے ، 28 جولائی 2017 کو جب چلتی حکومت کو ہٹایا گیا تھا اس کے بعد والی صورتحال نوازشریف عوام کے سامنے رکھیں گے ،نواز شریف کا زیادہ فوکس غربت ،معاشی مشکلات سے نجات اور مسائل کے حل پر ہے،نواز شریف کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر وکلاء سے میٹنگ ہو گی اس کے بعد وہ وہاں سے ہی ہیلی کاپٹر پرلاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔















