کراچی(نیوزڈیسک)سابق گورنر سندھ ورہنمامسلم لیگ (ن)محمد زبیرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں پوری قوت سے میدان میں اترے گی۔مسلم لیگ (ن) کا ٹرین قافلہ کراچی سے حیدر آباد پہنچ گیا، اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کارکنان کی تعداد توقعات سے 5 گنا زیادہ ہے، ٹرین میں جگہ نہیں، اب ہم اگلے اسٹیشنوں پر نہیں رُک پائیں گے۔















