کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت شاہراہ فیصل پر فلسطین یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں جے یو آئی، اے این پی، مسلم لیگ ن اور ایرانی قونصل جنرل سمیت مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں پاکستان کا بیانیہ آج اسلام آباد سے نہیں کراچی سے جا رہا ہے۔















