لاہور(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پہلے ایک لاڈلہ تھا، اب دوسرا ہے، ملک میں عوامی راج کب ہوگا؟ پیپلز پارٹی کو ڈیل اور ڈھیل سے کوئی خطرہ نہیں، آپ کا مقابلہ اناڑی کھلاڑی سے نہیں، پیپلز پارٹی سے ہے، میاں صاحب کے بغیر پیپلز پارٹی الیکشن کو ادھورا سمجھتی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ صرف لاڈلہ بدلا ہے، کندھا نہیں بدلا، ملک اس طرح چلائیں گے تو اگلی حکومت چلتی نظر نہیں آتی۔















