اہم خبریں

نومئی واقعات،پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش گرفتار

پشاور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو کامران بنگش کو موٹروے ٹول پلازا کے قریب ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، کامران بنگش کو گھر میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور چھاپے کے دوران لیڈی پولیس بھی ان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔پولیس کے مطابق انہیں نو مئی کی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں