اسلام آباد(نیوزدیسک)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں حالیہ کمی کے بعد ہفتہ مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.70 فیصد کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سالانہ مہنگائی کی شرح 35.45 فیصد ہوگئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، انڈوں کی قیمت میں 10 روپے 68 پیسے فی درجن اضافہ جبکہ مٹن 17 روپے اور بیف 6 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ نمک، آلو، اتشبازی کا سامان سمیت دیگر اشیا مہنگی ہوئیں۔علاوہ ازیں حالیہ ہفتے 24 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی،اسی طرح کیلے، ایل پی جی سلنڈر، آٹا، گھی، دودھ دہی بھی سستا ہوا۔حالیہ ہفتے 13 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔















