اہم خبریں

ہم اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کی جدوجہد کا آغاز کریں گے،احسن اقبال

نارووال (نیوزڈیسک)ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کی جدوجہد کا آغاز کریں گے۔ پی ٹی آئی کا لیڈر کہتا تھا انقلاب لاؤں گا اس نے قوم کو صرف گالی گلوچ پر لگایا، جتنی غلیظ ترین گالیاں ہیں سب پی ٹی آئی کے لوگوں کو آتی ہیں۔جمعرات کو یہاں ایک ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے کبھی فوج سے جنگ نہیں لڑی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کو پاکستان فوج پر حملہ کیا، انہوں نے پاکستان کی ہر اس علامت پر حملہ کیا جس کو پاکستانی قوم سمجھتی تھی کہ اس پر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

متعلقہ خبریں