Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اسلام آباد سے کراچی بھائیوں سے ملنے جانیوالا پولیس اہلکار گھر میں قتل

کراچی (نیوزڈیسک) اسلام آباد سے بھائیوں کو ملنے کراچی جانیوالاپولیس اہلکار محمد قاسم گھر میں فائرنگ سے قتل ،2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی بھائیوں سے ملنے آیا تھا، مقتول 5 بیٹیوں کا باپ تھا اور اس کا آبائی تعلق ضلع لودھراں سے تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد قاسم کے نام سے کی گئی ہے، جائے وقوعہ سے ایک خول برآمد کرلیا گیا ، قتل کی تفتیش جاری ہے۔ واقعے کے وقت مقتول گھر میں سو رہا تھا، ڈرائنگ روم کی سڑک کی جانب کھڑکی کھلی تھی کہ ملزم نے کھڑکی سے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا ، گولی مقتول کی کمر کی جانب لگی۔بھائی کے مطابق مقتول موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، واقعے کے وقت مقتول کے 2 بھائی، والدہ اور بھابھی بھی گھر پرموجود تھے۔