اہم خبریں

پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی دوریاں ختم ، برف پگلنا شروع ہو گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پیپلز پارٹی اور جمیت علمائے اسلام کی دوریاں ختم ، برف پگلنا شروع ہو گئی آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ،دونوں پارٹیوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے کے دوران فاصلے بڑھ چکے تھے۔جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات اور بیان بازی بھی کی جاتی رہیسابق صدر آصف زرداری کے ہمراہ ڈاکٹر عاصم اور رخسانہ زبیری بھی تھے دونوں رہنماؤں میں ملاقات 50 منٹس تک جاری رہیملاقات میں مولانا سنیٹر عبدالغفور حیدری، ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود تھے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات پر بات چیت ہوئی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مستقبل کے سیاسی منظرنامہ بارے اہم مشاورت ہوئی۔آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی

متعلقہ خبریں